محنتی قوموں کی ترقی دیگر کے لئے مشعل راہ ہوتی ہے، گورنر سندھ
ہفتہ 20 مئی 2017 20:47
(جاری ہے)
اس موقع پر جاپان کے قونصل جنرل Toshikazu Isomura ، سینئر صحافی محمود شام، سینئر اینکر پرسن آغا مسعود حسین، پروفیسر رئیس علوی، تنویر جمال، اشفاق احمد سمیت دیگر بھی شریک تھے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ترقی یافتہ قوموں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے ہمیں ترقی یافتہ قوموں کی ترقی کا بھی جائزہ لینا ہوگا، جنگ عظیم دوئم سے قبل اور شکست کے بعد جاپان کی ترقی کا بھی تقابلی جائزہ بھی بہت اہم ہے کہ کس طرح جاپان نے اپنا نظریہ تبدیل کیا اور بے پناہ ترقی کر رہا ہے، ہمیں سوچنا ہوگا کہ قوموں نے کس طرح ترقی کی اس سے کامیابی کا فی حد تک ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ معاشرہ میں برداشت کے رویہ کو پروان چڑھانا بہت ضروری ہے ،محبت سے ہی دلوں کو فتح کیا جاسکتا ہے ،ہمیں محبت کی باتوں کا احترام کرنا ہوگا ،محبت اور احترام کے رشتہ سے زبر دست کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کے مصنف نے اپنی کتاب میں جاپان کی ترقی اور واقعات کو بڑی خوبصورتی سے قلم کئے ،عرفان صدیقی پاک جاپان دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور فروغ میں کام کر رہے ہیں، یہ ایک سچے محب وطن ہیں جن کے دل میں وطن کی محبت اور تڑپ کا اندازہ ان کے کاموں سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے ،16 برس سے ملک کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں، دو طرفہ تعلقات میں میڈیا کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے اس ضمن میں میڈیا معاون و موثر ثابت ہو رہا ہے۔ تقریب سے خطاب میں جاپان کے قونصل جنرل Toshikazu Isomura نے کہا کہ کتاب کے مصنف جاپان کی ترقی کو پاکستان میں روشناس کروا رہے ہیں اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں ان کا کردار منفرد ہے ۔ سینئر اینکر پرسن آغا مسعود نے کہا کہ پاک جاپان تعلقات کے فروغ میں عرفان صدیقی نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ۔ اشفاق احمد نے کہا کہ اچھی اور معیاری کتاب لکھی گئی ہے اس کتاب کے ذریعہ جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے لئے آسانیاں پیدا ہونگی ۔پروفیسر رئیس علوی نے کہا کہ گورنر ہائوس میں کتاب کی رونمائی کی تقریب اس بات کی غماز ہے کہ گورنر سندھ کتابوں کے دلدادہ ہیں اور کتابوں میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں ، کتاب پاکستان کی محبت سے بھری ہوئی ہے۔تقریب سے خطاب میں کتاب کے مصنف عرفان صدیقی نے کہا کہ جاپان کی ترقی سے ہمیں بھی سیکھنا ہوگا ،کتاب میں دونوں ممالک کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے ، کتاب تحریر کرنے کا مقصد پاکستان بھی جاپان کی ترقی سے سیکھ کر اپنی ترقی کے سفر کا آغاز کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ دیار غیر میں ملک کی محبت ہر ایک کو ستاتی ہے بیرون ممالک میں 70 لاکھ سے زائد پاکستانی سالانہ 20 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ بھیجتے ہیں ۔ تقریب سے سینئر صحافی محمود شام او تنویر جمال نے بھی خطاب کرتے ہوئے کتاب پر اپنے تاثرات بیان کئے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.