ماہ رمضان کے دوران گرمی کی شدت میں کمی رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 مئی 2017 20:22

ماہ رمضان کے دوران گرمی کی شدت میں کمی رہنے کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20مئی2017ء) محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران گرمی کی شدت میں کمی رہنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں برس ماہ رمضان میں گرمی کی شدت قدرے کم رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رمضان المبارک کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم ملا جلا سا رہے گا۔ رمضان المبارک کے دوران کچھ وقت کیلئے ہیٹ ویو بھی آئے گی اور بارشیں بھی ہوں گی جس سے موسم بہتر رہے گا۔

متعلقہ عنوان :