پاکستان میں الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،انتشار کی سیاست کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، شہبازشریف

منصوبوں میں شفافیت، اربوں کی بچت ،تیز رفتار تکمیل، چشم فلک نے پاکستان کی تاریخ میں ایسا منظر نہیں دیکھا،ہماری سیاست کا نصب العین عوام کی بے لوث خدمت ، ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے،ماضی میں توانائی سمیت متعدد منصوبے مجرمانہ غفلت اور کرپشن کی بھینٹ چڑھائے گئے ، وزیراعلیٰ پنجاب کی سپیکر رانا اقبال سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 20:34

پاکستان میں الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی کوئی گنجائش ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ منصوبوں میں شفافیت، اربوں کی بچت ،تیز رفتار تکمیل، چشم فلک نے پاکستان کی تاریخ میں ایسا منظر نہیں دیکھا،ہماری سیاست کا نصب العین عوام کی بے لوث خدمت ہے، ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے،پاکستان میں الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں،انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں،ماضی میں توانائی سمیت متعدد منصوبے مجرمانہ غفلت اور کرپشن کی بھینٹ چڑھائے گئے۔

وہ ہفتہ یہاں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا چار سالہ دور عوام کی بے لوث خدمت سے عبارت ہے اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ترقی و خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے چار برس امانت، دیانت، محنت اور شفافیت کی گواہی دے رہے ہیں اور انہی سنہری اصولو ںپر سختی سے کاربند رہتے ہوئے ملک کی ترقی و خوشحالی کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان میں الزام تراشی اور جھوٹ پر مبنی منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں اور انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں توانائی سمیت متعدد منصوبے مجرمانہ غفلت اور کرپشن کی بھینٹ چڑھائے گئے جبکہ ہماری حکومت نے شفافیت کے ذریعے اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے اور ملک کی 70 سالہ تاریخ میں شفافیت، معیار اور رفتار کے نئے عالمی ریکارڈ قائم کئے ہیں اور آج کئی منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل ہو رہے ہیں اور اس سے قبل چشم فلک نے پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا منظر نہیں دیکھا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف عوام کی خدمت کی سیاست ہوگی اور وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔