حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو انتہائی اہمیت دیتی ہے جو ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے،پاکستان نے مالی سال 2016-17 کے دوران 5.28فیصد ترقی کا ہدف حاصل کیا ہے جو ،, حکومت نے بجٹ تیاریوں کے دوران اقتصادی ماہرین،مختلف صنعتوں اور تاجر کمیونٹی کے نمائندوں کیساتھ مسلسل اور فعال رابطوں کا سلسلہ برقرار رکھا

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن کے وفد سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 20:33

حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو انتہائی اہمیت دیتی ہے جو ملکی معیشت کا اہم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو انتہائی اہمیت دیتی ہے جو ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے،پاکستان نے مالی سال 2016-17 کے دوران 5.28فیصد ترقی کا ہدف حاصل کیا ہے جو گزشتہ دس سال کی بلند ترین شرح ہے۔حکومت نے بجٹ تیاریوں کے دوران اقتصادی ماہرین،مختلف صنعتوں اور تاجر کمیونٹی کے نمائندوں کیساتھ مسلسل اور فعال رابطوں کا سلسلہ برقرار رکھا۔

یہ باتیں انہوں نے آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن(اے پی ٹی پی ایم ای) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں جنہوں نے ہفتہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔زبیر موتی والا وفد کی قیادت کر رہے تھے۔وفد نے وفاقی وزیر کواے پی ٹی پی ایم اے کی جانب سے ٹیکس سے متعلق امور اور بجٹ سے متعلق تجاویز پیش کیں اور ان امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ برسوں کی طرح رواں سال بھی بجٹ کی تیاریوں میں مختلف صنعتوںِ،کاروباری و تاجر برادری کے نمائندوں ،اقتصادی ماہرین اور چیمبرز آف کامرس کیساتھ فعال اور مسلسل رابطوںکا سلسلہ برقرار رکھا۔۔وزیر خزانہ نے اے پی ٹی پی ایم اے کی جانب سے تجاویز کو سراہا اور کہا کہ بجٹ کو حتمی شکل دینے میں ان تجاویزپر بھر غور کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو انتہائی اہمیت دیتی ہے جو ملکی معیشت کا اہم حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :