گلگت شہر کی خوبصورتی کیلئے عوام میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں ،نویداحمد

ہفتہ 20 مئی 2017 20:16

گلگت۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) اسسٹنٹ کمشنر /ایڈمنسٹریٹر نوید احمد نے گلگت شہر کا دورہ کے موقع پر شہر کی صفائی کا جائزہ لیا اور سڑکوں پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والے کو سختی کے ساتھ تنبیح کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اورصفائی کیلئے عوام مقامی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں ۔انہوں نے تحصیلدار ہیڈ کوارٹر حسین شاہ ،ڈیوٹی مجسٹریٹس چراغ الدین،علی عباس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کے بنیاد پر اپنی اپنی سیکٹرز میں صفائی اور گرانفروشی کرنے والوں کے خلاف مانیٹرنگ سخت کریں تاکہ گلگت شہر میں غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانے میں مدد مل سکے ۔

انہوں نے شہر کے تفصیلی دورے کے موقع پر دکانداروں اور بازار کمیٹی کے ذمہ داروں کوہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دکانوں کے سامنے اور سڑک پر گندگی نہ پھینکے، صفائی کے بعد کچرے کو شاپرز میں ڈال کر گلگت ویسٹ مینجمنٹ کے بنائے ہوئے کلیکشن پوائنٹس پر جمع کریں تاکہ گلگت ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار وہاں سے اٹھا سکیں ۔

(جاری ہے)

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ویسٹ کلیکشن کے بعد کوئی بھی دکاندار گندگی پھیلاتے ہوئے پکڑا گیا تواس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ گلگت شہر کو صاف ستھراء رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے باشعور قومیں سب سے پہلے صفائی کو ہی اپنا مقصد بنا لیتی ہیں اسی لئے اسلام نے سب سے پہلے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا ہے ۔