سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی فیصل حکیم کی والدہ کی وفات پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 20 مئی 2017 21:15

سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کا سینئر صحافی فیصل حکیم کی والدہ کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضٰی جاوید عباسی نے سینئر صحافی اور نمائندہ نیوز ون فیصل حکیم اوربھائی یاسر حکیم نمائندہ نیوزون راولپنڈی کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغام میں فیصل حکیم اور یاسر حکیم سے اظہار تعزیت کی اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :