دوسری جنگ عظیم کے بعد ریلوے پر انویسٹمنٹ اور ویلیو ایڈیشن نہیں ہوئی‘ اب ہم ایک صدی پرانی ریلوے کے ساتھ گزارا نہیں کر سکتے،جدید ریلوے کے خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے کا وقت آ گیا ہے، وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب
ہفتہ 20 مئی 2017 21:15
(جاری ہے)
اجلاس میں مختلف بڑے شہروں کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کے وقت، رفتار اور سہولیات پر بھی وزیر ریلویز کو بریفنگ دی گئی۔
وزیر ریلویز کو بتایا گیا کہ راولپنڈی کوہاٹ سیکشن میں ٹریک کی درستگی کے ساتھ ساتھ کوہاٹ ریلوے اسٹیشن کی تعمیر کا کام شروع کیا جا رہا ہے جو تین سے چار ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔ خواجہ سعد رفیق نے مرمت اور بحالی کے کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ راولپنڈی کوہاٹ کے درمیان چلنے والی ریل کار کی بوگیاں نئی اور ان کا کرایہ روڈ ٹرانسپورٹ سے کم ہونا چاہئے تاکہ ہم اپنے خیبرپختونخواہ کے عوام کو ایک بہترین تحفہ دے سکیں جس کا وعدہ وزیراعظم محمد نواز شریف کر چکے ہیں۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلوے کو انفراسٹرکچر کی ڈویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دینی ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ جدید اور ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستان ریلویز بھی اپنا کردار بطور ریگولیٹر بڑھائے تاکہ مسافروں کو بہترین سفری سہولتیں فراہم کرنے کا عمل زیادہ آسان، تیز اور جامع بنایا جا سکے۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمدجاوید انور، ممبر فنانس غلام مصطفیٰ جی ایم انفراسٹرکچر ہمایوں رشید، اے جی ایم ٹریفک عبدالحمید رازی، اے جی ایم مکینیکل انصر بااللہ، سی ایم ایم نوید مبشر، سی او پی ایس وقار احمد شاہد اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.