کلرکوں سے لے کر ڈاکٹروں تک اور ٹیچرز سے لے کر نرسز تک ہر شخص سڑکوں پر احتجاج کر رہا ہے اور حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں،وفاقی حکومت کی اصل کارکردگی مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کرنا ہے

سابق نائب صدر تحریک انصاف پنجاب کا بیان

ہفتہ 20 مئی 2017 21:15

کلرکوں سے لے کر ڈاکٹروں تک اور ٹیچرز سے لے کر نرسز تک ہر شخص سڑکوں پر ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) سابق سینئر نائب صدر پنجاب پاکستان تحریک انصاف رانا نعیم عظیم خاں نے کہا کہ نواز لیگ اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی مارنے کیلئے ہر ماہ نیا ایشو کھڑ ا کر رہی ہے اور وفاقی حکومت کی اصل کارکردگی مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کرنا ہے، کلرکوں سے لے کر ڈاکٹروں تک اور ٹیچرز سے لے کر نرسز تک ہر شخص سڑکوں پر احتجاج کر رہا ہے جبکہ حکمران سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں ۔

وہ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں اظہار کرر ہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنے آخری بجٹ میں بھی عوام دشمن ٹیکس لگانے اور سرکاری ملازموں سے نیا ہاتھ کرنے کی تیاری کر رہی ہے آئی ایم ایف اور بیرونی شرائط پر عملدرآمد کیلئے پر تولے جا رہے ہیں جبکہ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں کاشتکاروں کے حقوق بھی پامال کیے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ 20کروڑ پاکستانی عوام کے قومی ہیرو عمران خان سرخرو ہو چکے ہیں اور ان کی 20سالہ سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں پی ٹی آئی کو ملک بھر میں پذیرائی مل رہی ہے اندرون سندھ کے بعد کوئٹہ میں کامیاب سیاسی سفر پارٹی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے انشاء اللہ آئندہ عام انتخابات میں عوام ملک گیر تبدیلی کے حق میں فیصلہ کن ووٹ دیں گے۔