Live Updates

حکمرانوں کی کارکردگی نتیجہ آئندہ عام انتخابات میں ہو جائیگا،انہیں قوم کی لوٹی دولت کا حساب دیناہی پڑیگا

ایم پی اے، تحریک انصاف سعدیہ سہیل رانا کی وفد سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 21:12

حکمرانوں کی کارکردگی نتیجہ آئندہ عام انتخابات میں ہو جائیگا،انہیں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی کارکردگی کے نتیجے کا 2018ء کے عام انتخابات میں ہو جائے گا، وزیراعظم گھپلوں کی تحقیقات سے خوفزدہ ہیں لیکن قوم کی لوٹی ہوئی دولت اور ملکی وسائل کو خود پر خرچ کر نیکا حساب انہیں دینے ہی پڑیگاوہ ہفتہ کو اپنے دفتر میں کارکنوں سے گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے خون پسینے کی کمائی سے آف شور کمپنیاں بنانے کے بعد بھی اُن سے ووٹ کی توقع دیوانے کا خواب ہے،حکمراں گھپلوں کی تحقیقات سے خوفزدہ ہیں لیکن قوم کی لوٹی ہوئی دولت اور ملکی وسائل کو خود پر خرچ کر نیکا حساب انہیں دینے ہی پڑیگا، ساری قوم جانتی ہے جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعد کیا ہونے والا ہے صرف وزیراعظم ہی خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ وہ بچ جائیںگے لیکن اب ان کا بچنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پوری قوم کو شعور دیدیا ہے عوام اب اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کو تیار ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :