یوسف رضا گیلانی دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سالانہ عرس کی تقریبات میں شرکت کیلئے مری روانہ،سابق صدر زرداری کی نمائندگی کریں گے

ہفتہ 20 مئی 2017 21:12

یوسف رضا گیلانی دربار عالیہ موہڑہ شریف کے سالانہ عرس کی تقریبات میں ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی دربار عالیہ موہڑہ شریف (مری)کے سالانہ عرس کی اختتامی نشست میں شرکت کیلئے ملتان سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں جہاں سے وہ آج اتوار کی صبح مری جائیں گے اور12بجے دن عرس کی اختتامی نشست میں شرکت کریں گے ،واضح رہے کہ عرس کی اختتامی نشست میں سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے شرکت کرنا تھی مگر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انہیں عرس کے اجتماع میں شرکت سے روک دیا گیااور آج ان کی نمائندگی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ بھی واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نے گزشتہ روز ملتان میں حضرت موسی پاک شہیدؒ کے عرس کی تقریب میں شرکت کی تھی۔