Live Updates

لاہور، عوام صحت وتعلیم کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب، عوام کو معمولی قیمت کی دوائی بھی نہیں ملتی، رکن پنجاب اسمبلی تحریک انصاف ڈاکٹر مراد راس کا بیان

ہفتہ 20 مئی 2017 21:05

لاہور، عوام صحت وتعلیم کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں  سرکاری ہسپتالوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام صحت اور تعلیم کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں حکومت عوام کو سہولتیں دینے کے دعوے کرتی ہے مگر عملی طو ر پر اس کی کارکردگی صفر ہے ، صحت اور تعلیم کی سہولتوں سے محروم پنجاب کے عوام اب حکومت سے کوئی امید نہیں رکھتے انہیں علم ہے کہ حکومت ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھائے گی۔

وہ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کی صورت حال انتہائی خراب ہے، یہاں عوام کو معمولی قیمت کی دوائی بھی نہیں ملتی اسی طرح تعلیم کے شعبہ میں بھی حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے ،بے وسیلہ اور محروم افراد کے لئے حکومت پنجاب نے ابھی تک کوئی قابل ذکر قدم نہیں اٹھایا پاکستانی عوام اب عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے تحریک انصا ف ملک میں ایک بڑی قو ت بن کر ابھری ہے حکمران عمران خان کی مقبو لیت سے خا ئف ہیں انہیں آئندہ انتخا با ت میں شکست نظر آ رہی ہے اس میں کو ئی شک نہیں تحر یک انصا ف آئندہ انتخا با ت میں کلین سو پ کرے گی اور واضح اکثر یت سے و فا ق اور صو بو ں میں اپنی حکومت بنائے گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات