لاہور، ملک کی سالانہ فی کس آمدنی1629ڈالر تک پہنچنے کے باوجود حکومت رواں مالی سال کے اختتام تک سرمایہ کاری اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا شکار،جس کے باعث نجی شعبہ بھی حکومت پر اعتماد کرنے کوتیار نہیں

سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ کا بیان

ہفتہ 20 مئی 2017 19:54

لاہور، ملک کی سالانہ فی کس آمدنی1629ڈالر تک پہنچنے کے باوجود حکومت رواں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کہا ہے کہ ملک کی سالانہ فی کس آمدنی1629ڈالر تک پہنچ گئی ہے مگر ساتھ ہی حکومت رواں مالی سال کے اختتام تک سرمایہ کاری اور بچت کے اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا شکار ہے ، ان دونوں اہداف کے حصول میں ناکامی کے باعث حکومت اپنی ضروریات اور منصوبہ جات پر عمل درآمد کے لے بیرونی اوراندرونی ذرائع پرانحصار کرنے پر مجبور ہوگی ۔

(جاری ہے)

وہ ہفتہ کو جاری کردہ بیان میں اظہار کر رہی تھیں، ملک کی معاشی صورت حال ابتر ہوگئی ہے ، نجی شعبہ بھی حکومت پر اعتماد کرنے کوتیار نہیں ، ملک معاشی بحرانوں میں پھنس چکاہے اور ہر حوالے سے عوام مشکلات کا شکار ہیں ، عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کچھ نہیں کیا جارہا ، حکومت صر ف نعروں تک محدود ہے ۔

متعلقہ عنوان :