عبدالحکیم ایڈووکیٹ کاہائی کورٹ بار کا بلامقابلہ نائب صدر منتخب ہونا خوش آئند ہے

ہفتہ 20 مئی 2017 22:04

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) جمعیت علما ء اسلا م ہزارہ ڈو یژ ن کے کنو ینئر عبد الحکیم ایڈ وو کیٹ ہر ی پور ہا ئی کو رٹ بار ایسوسی ا یشن ایبٹ آبادبنچ کے بلامقابلہ نائب صدر اور جمعیت علما ء اسلا م ضلع مانسہر ہ کے کنو ینئر لیا قت بشیر ایڈ ووکیٹ ما نسہر ہ ہا ئی کو ر ٹ با ر ایسو سی ایشن ایبٹ آ باد بینچ کے بلا مقا بلہ ممبر ایگز یکٹو با ڈی منتخب ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کے منتخب ہونے پر جمعیت علما ء اسلام ضلع ما نسہر ہ کے امیر و سابق سینیٹر مو لا نا سید ہدایت اللہ شاہ ،شاہجہان خان ایڈووکیٹ ، مبا رک شا ہ ایڈ و و کیٹ ، محمد جا وید ایڈ وو کیٹ ، محمد شفیق اعوان ایڈ ووکیٹ ،غلا م محمد ایڈ ووکیٹ ، فہد حبیب تنو لی ایڈووکیٹ جنرل سیکر ٹر ی ڈ سٹر کٹ با ر ایسو سی ایشن ما نسہر ہ اور دیگر نے کہا کہ ان دو نو ں حضرات کا بلا مقا بلہ منتخب ہونا بہت بڑ ے اعزاز کی با ت ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ وہ اپنی صلا حتو ں کو برو کار لا تے ہو ئے وکلا ء کے مسا ئل حل کر یں گے جس طر ح ان پر اعتما د کیا گیا ہے وہ اس اعتما د کو برقرار رکھیں گے ۔