ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کاکریک ڈاؤن،لاہوربروسٹ،بٹ سوئٹس کاپروڈکشن یونٹ سیل

لاہوربروسٹ کچن زائدالمعیادتیل اورخون آلودچکن استعمال کرنے،بٹ سوئیٹس کاکروچوں کی موجودگی پرسیل کیاگیا،میوہسپتال کی کیموکینٹین ناقص صفائی پرسیل،ذاکرتکہ کوحفظان صحت قوانین کی خلاف ورزی پرجرمانہ کردیا،ترجمان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 مئی 2017 19:34

ڈی جی پنجاب فوڈاتھارٹی کاکریک ڈاؤن،لاہوربروسٹ،بٹ سوئٹس کاپروڈکشن ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20مئی2017ء) : وزیر اعلی ٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پرعوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں پی آئی اے روڈ پر بٹ سوئٹس پرچھاپے کے دوران استعمال شدہ آئل کا بارباراستعمال کرنے،واشنگ ایریا میں لال بیگ کی موجودگی اور حشرات کی موجودگی پر سیل کر تے ہوئے زائد المعیاد تیل کو موقع پر ضائع کردیا گیا۔

میو ہسپتال میں کیموکینٹین کے فوڈ کاؤنٹر اور جوس کارنر پر چھاپے کے دوران برف کو توڑنے والی مشین کا زنگ آلودہ ہونے ،ملازمین کا سر ڈھانپے بغیر اور بڑھے ہوئے ناخنوں کے ساتھ کام کرنا ،جوس بنانے کے لیے سڑے ہوئے پھلوں کا استعمال کرنے جوس کارنر کی دیواروں اور کونوں میں صفائی کا ناقص انتظامات ہونے پر سیل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

لاہور بروسٹ کھوکھر چوک کا کچن زائد المعیاد تیل استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا۔

بروسٹ کے لیے تیار کیا گیا چکن خون آلود، کچن میں مکڑی کے جالے اور حشرات کی بہتات پائی گئی۔ بٹ سوئیٹس اینڈ پروڈکشن یونٹ کو کاکروچوں، کیڑوں کی موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔سوئیٹس پروڈکشن یونٹ میں ناقص صفائی کے علاوہ اشیاء خوردونوش کی تیاری میں گلے سٹرے اور مضر صحت اجزاء استعمال کے جا رہے تھے اور زائد المعیاد تیل استعمال کیے جا رہے تھے۔

ذاکر تکہ پی آئی اے روڈ کو ٹوٹے فریزر، اشیاء کی ناقص سٹوریج پر 10 ہزار جرمانہ کیا گیا۔ بی ایف سی فاسٹ فوڈ پی آئی اے روڈ ، گورمے سوئیٹس اینڈ بیکرز کو جرمانہ کیا گیا۔ سی بلاک مارکیٹ ماڈل ٹاؤن میں عبداللہ ملک شاپ کو چھاپے کے دوران ورکرز کا سر نہ ڈھانپنے،دودھ میں مکھیوں کی بھرماراور حفظان صحت کے اصولوں پرعمل نہ کرنے پر جرمانہ اور وارننگ نوٹس جاری اور تےئس کلو دودھ موقع پر ضائع کر دیا گیا۔

189۔ایس انڈسٹریل ایریاروہی نالہ پر واقع ریموکسن انٹر پرائزز پر چھاپے کے دوران کھلی نالیاں ،گندی دیواروں،تیل ضائع کرنے کی پالیسی پر عمل نہ کرنے اور حشرات کے خاتمے کے ناقص انتظام کی صورت میں دس ہزار جرمانہ عائد کیا گیا۔آبپارہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں واہ جی واہ کیٹرز کو کوکنگ ایریا کے لیے بنداحاطے کا انتظام کرنے ،نشتر بازارمیں سٹار سوئٹس اینڈ بیکرزکوگوشت اور ڈیری آئٹمز کو فریزر میں ایک ہی جگہ پر محفوظ کرنے اور ناقص صفائی کے انتظام پر پینتالیس سو جرمانہ اور لائسنس کی تجدید کروانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

کھوکھر سٹاپ پر اعوان آئس فیکٹری کو چار دن کے اندربہتری لانے ،ملتان روڈ پر باباجی قلفی پر وڈکشن یونٹ کو چار د ن کے اندربہتری کے احکامات ،کچا جیل روڈ پر میاں ملک شاپ لائسنس بنوانے کا حتمی نوٹس،شاہدرہ موڑ پر بلال جوس کارنر ،علی بابا اعلیٰ کوالٹی ڈرنک سٹور،میٹرو تک شاپ،چکن کوزی حلیم،باباجلال دین مٹن چکن والے پر معائنہ کے دورا ن صفائی کے انتظامات کو بہتربنانے اورای لائسنس بنوانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :