انٹرپول میں بانی متحدہ کے ریڈوارنٹ کے اجراء میں تاخیرکی وجہ سامنے آگئی

محکمہ داخلہ سندھ اورپولیس رکاوٹ بن گئے،بانی متحدہ کے2مقدمات کےچالان،صولت مرزااورمنہاج قاضی کےبیانات کی کاپیاں نہیں دی گئیں۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 مئی 2017 19:22

انٹرپول میں بانی متحدہ کے ریڈوارنٹ کے اجراء میں تاخیرکی وجہ سامنے آگئی
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20مئی2017ء) : بانی متحدہ کے ریڈوارنٹ جاری نہ کرنے میں تاخیرکی وجہ سامنے آگئی،محکمہ داخلہ سندھ اور پولیس بانی متحدہ کے ریڈوارنٹس کے اجراء میں رکاوٹ بن گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ اور پولیس نے بانی متحدہ کے 2مقدمات کے چالان کی کاپیاں روک رکھی ہیں۔جبکہ تاحال صولت مرزااور منہاج قاضی کے بیانات کی کاپیاں بھی نہیں دی گئیں۔جس کے باعث انٹرپول نے متحدہ بانی کے ریڈوارنٹس کیلئے 2بارمہلت بھی دی۔ذرائع نے بتایاکہ ڈائریکٹرنیشنل سنٹربیوروانٹرپول رکاوٹ بننے پر پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ پرشدید برہم ہیں۔

متعلقہ عنوان :