وزیر داخلہ چوہدری نثار آئندہ ہفتے پی بی اے ‘ اے پی این ایس اور سی پی این ای کے عہدیداروں سے ملاقات کرینگے

ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی میڈیا کے ضابطہ اخلاق سے متعلق سفارشات پر بات چیت کی جائے گی

ہفتہ 20 مئی 2017 23:26

وزیر داخلہ چوہدری نثار آئندہ ہفتے پی بی اے ‘ اے پی این ایس اور سی پی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے آئندہ ہفتے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی صحافتی تنظیموں پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن (پی بی ای) ‘ اے پی این ایس اور سی پی این ای کے عہدیداروں کے وفود ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

اس ملاقات میں ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کی میڈیا کے ضابطہ اخلاق سے متعلق سفارشات پر بات چیت کی جائے گی اور انکوائری کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں صحافتی تنظیموں کے نمائندوں کو قومی سلامتی سمیت ملکی مفاد کے دیگر اہم موضوعات سے متعلق خبروں کی اشاعت میں احتیاط برتنے کا کہا جائیگا۔ …(رانا+آ چ)

متعلقہ عنوان :