Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف کی شبقدر میں دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

شرپسندی کی کوئی بھی نوعیت قابل قبول نہیں،واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات اور ذمہ داروں کا سراغ لگایا جائے، عمران خان دہشت گردی کی یہ کاروائیاں کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جا سکتیں،شاہ محمود قریشی دشمنان پاکستان ملک کو کمزور کرنے کی سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے، جہانگیر ترین ذمہ داروں کو ہر صورت میں قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا،شفقت محمود

ہفتہ 20 مئی 2017 23:21

چیئرمین تحریک انصاف کی شبقدر میں دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ،وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات شفقت محمود سمیت جماعت کی اعلی قیادت نے شبقدر میں دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس موقع پر چیئرمین عمران خان نے کہا کہ کہ شرپسندی کی کوئی بھی نوعیت قابل قبول نہیں۔

شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کی سرکوبی لازم ہے۔ عمران خان نے کہا کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے ذمہ داروں کا سراغ لگایا جائے اورو اقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دہشت گردی کی یہ کاروائیاں کسی بھی صورت میں قبول نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر زور دیا کہ وہ ان کی روک تھام کے لیئے موثر حکمت عملی اپنائے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے کہا کہ دشمنان پاکستان ملک کو کمزور کرنے کی سازش میں کبھی کامیاب نہیں ہوںگے۔ شفقت محمود نے بھی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ذمہ داروں کو ہر صورت میں قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا۔ قیادت نے صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کیں کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں:
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات