راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے 5 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کے بعد فحش تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی گئیں

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 مئی 2017 19:14

راولپنڈی میں شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے 5 روز تک جنسی زیادتی کا نشانہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مئی2017ء) تھانہ روات کے علاقہ میں رشتہ کے تنازعہ پر نوجوان نے اپنے ساتھی کے ہمراہ مبینہ طور پرشادی شدہ خاتون کو اغوا کر کے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد فحش تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیں روات پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ کر درج کر لیا ہے تاہم36گھنٹے گزرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی گائوں منگورہ کلر سیداں کی رہائشی (ص،ط)زوجہ (ف،ا)نے تھانہ روات پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اپنے والد کے گھر سے واپسی پر ڈھوک میجر سٹاپ پر کھڑی تھی کہ ایک سفید مہران میں سوار خرم اور نعمان اسے زبردستی گاڑی میں بٹھا کر نئی آبادی روات لے گئے جہاں پر دونوں5دن تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے اس دوران انہوں نے مدعیہ کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بنا لیں جنہیں بعد ازاں جنہیں بعد ازاں فیس بک پر اپ لوڈ کر دیا مدعیہ کے مطابق وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم خرم نے اس کا رشتہ مانگا تھا جس سے انکار پر اس نے بدلہ لینے کی غرض سے ایسا کیا روات پولیس نے خاتون کی درخواست پر تعزیرات پاکستان کی دفعات 376,342اور500کے تحت مقدمہ نمبر 256درج کر لیا ہے جبکہ ملزمان فرار ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔