بٹگرام ڈسٹرکٹ کونسل اجلاس میں شاہراہ ریشم بلاک کرانے کیخلاف قرارداد منظور

ہفتہ 20 مئی 2017 23:11

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) بٹگرام ڈسٹرکٹ کونسل اجلاس میں شاہراہ ریشم بلاک کرانے کیخلاف قرارداد منظور ،حکومتی و اپوزیشن ارکان نے کثرت رائے سے قرارداد کی منظوری دے دی ،احتجاجی مظاہرے کسی مخصوص جگہ پر ہونے چاہئیں نہ کہ شاہراہ ریشم پر ممبران کا موقف ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل اجلاس میں تمام ممبران نے اتفاق رائے سے شاہراہ ریشم پر کچہری چوک کے مقام ہر قسم کی احتجاجی مظاہروں پر مکمل پابندی عائد کرانے کی غرض سے قراردا د منظورکرلی ضلع کونسل ممبران کا موقف تھا کہ بات بات احتجاجی مظارے اور شاہراہ ریشم کی بندش سے مقامی سطح پر لوگوں کو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ فوری طور پر کچہری چوک کو احتجاجی مظاہروں کیلئے ممنوع قرار دے دیکر لاکھوں آبادی ذہنی کوفت سے باہر نکالے ۔

متعلقہ عنوان :