نان ایشوزکو لیکر شاہراہ ریشم سڑک کی بندش مزید برداشت نہیں کریں گے، مشران بٹگرام

ضلع بٹگرام کا پر امن ماحول کو سبوتاژ کرانے کے پیچھے امن دشمن عناصر کا ہاتھ ہے،جرگہ سے خطاب

ہفتہ 20 مئی 2017 23:11

بٹگرام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) ضلع بٹگرام کے مقامی ہوٹل میں امن ،ترقی و تحفظ کوریڈور کے اعنوان پر گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جسمیں تمام علاقائی مشران نے متفقہ طور پر فیصلہ کیاکہ نان ایشوزکو لیکر شاہراہ ریشم سڑک کی بندش مزید برداشت نہیں کریں گے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت شرپسند عناصراغیار کی اشاروں پر بٹگرام کا پر امن ماحول سبوتاژ کرانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ اقتصادی راہداری منصوبے پر اثر انداز ہوا جا سکے لیکن ہم ایسا ہونے نہیں دیں گے ضلعی انتظامیہ احتجاجی مظاہروں کا مرکز کچہری چوک پر پابندی عائد کریں متفقہ قرارداد منظورسوشل میڈیا پرجعلی اکاونٹس کی بھی مذمت حکومتی اداروں سے کاروائی کامطالبہ تفصیل کیمطابق گزشتہ روز بٹگرام عوامی محاذ کے زیر اہتمام امن ،ترقی و تحفظ کوریڈور کے اعنوان پر گرینڈ جرگہ منعقد ہوا جسمیں ضلع ناظم عطاء الرحمن خان ترند،تحصیل ناظم نیاز محمد خان ترند،سابق وفاقی وزیر عالم زیب خان تھاکوٹ،ضلع کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد فیاض خان ایڈووکٹ ،پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر یعقوب خان پائمال سابق یونین ناظم عطاء اللہ خان بانیاں،جمال عبدالناصرخان الائی،پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار ملک جان،سابق تحصیل ناظم خانزادہ ظفر علی خان،پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈوژنل صدر اختر جاوید خان،ڈسٹرکٹ خطیب مولانا عبدالحیی،جے یو آئی س کے ضلعی امیر قاری فقیر محمد ہزاروی،بٹگرام عوامی محاذ کے صدر جاوید اقبال اولسیار،جنرل سیکرٹری نسیم خان داوڑ،ممبر ان ضلع کونسل نوابزادہ محمد فیاض خان ہل ،عبدالحلیم آجمیرہ،فدا محمد پوڑہ،سید محمد خان صوفیان،مزامل خان گجبوڑی سمیت نامور شعراء زرین پریشان،قمرصحرائی اور دیگر مشران نے کثیرتعداد میں شرکت کی امن جرگے سے سیاسی ،مذہبی اور سماجی مشران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بٹگرام کا پر امن ماحول کو سبوتاژ کرانے کے پیچھے اصل محرکات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہی ایسا تو نہیں کہ اسکے پیچھے ملک دشمن عناصر کا ہاتھ ہے تاکہ امن وعامہ خراب کرکے اقتصادی راہداری منصوبے پر اثر انداز ہوسکے گزشتہ ہفتے کو تین دنوں تک بغیر کسی عوامی ایشو کے شاہراہ ریشم سڑک اور مین بازار کو بند کیا گیا بین الاقوامی اہمیت کے حامل سڑک کی بند ش سے نہ صرف مسافروں کو بلکہ مقامی لوگوں کو بھی انتہاتی مشکلات سے گزرے ہیں انکا کہناتھا کہ غیر ضروری احتجاجی مظاہرے کسی بھی صورت میں بٹگرام کے مفاد میں نہیں سیاست ہر کسی اپنی اپنی ہے لیکن نان ایشوز پر سیاست ناقابل برداشت ہے جسکی ہر فورم پر مذامت کی جائے گی قانون کا احترام ہم سب پر لازم ہے کسی کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ سرکاری دفتر پر چڑھائی کرے اور افسران کو حرساں کرکے اپنی مرضی مسلط کرنیکی کوشش کریں اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر مولانا عطاء محمد دیشانی انتشار کی سیاست ترک کرکے تعمیری سوچ اپنائے تاکہ ضلع بٹگرام کا پر امن ماحول برباد ہونے سے بچ سکے انکا مزید کہناتھا کہ گزشتہ ہفتے میں کیے گئے نان ایشوز پر روزانہ احتجاجی مظاہرے اور شٹرڈاون ہڑتالوں پر ہمیں خدشہ ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے کو سبوتاژ کرانے سازش کی جارہی ہے اس موقع پر امن جرگہ کے شرکاء مشران نے متفقہ طور پر قرارداد منظورکی کہ آئیندہ کوئی بھی سیاسی یا غیر سیاسی سرگرمیوں کیلئے شاہراہ ریشم کو کچہری چوک کے مقام بند ش نہیں کی جائیگی جوبھی ایسا انحراف کریگا وہ قومی مجرم تصور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :