ملک میں موٹرویز اور سٹرکوں کا جال بچھایا جارہا ہے،سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے ،بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت بہت سے غیر ملکی برانڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،کراچی بہت جلد غیر ملکی سرمایہ کاروں کا مرکز ہوگا ،حکومت نے سرمایہ کاردولت آٹو پالیسی ملک میں متعارف کرائی ،تمام انڈسٹریل زونز کو انفراسٹرکچرکی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ،گورنر سندھ محمد زبیر عمرکا پریس کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 20 مئی 2017 19:51

ملک میں موٹرویز اور سٹرکوں کا جال بچھایا جارہا ہے،سیکیورٹی کی صورتحال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر عمرنے کہا ہے کہ ملک میں موٹرویز اور سٹرکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ،کراچی بہت جلد غیر ملکی سرمایہ کاروں کا مرکز ہوگا ،سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے ،بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت بہت سے غیر ملکی برانڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،حکومت نے سرمایہ کاردولت آٹو پالیسی ملک میں متعارف کرائی ،تمام انڈسٹریل زونز کو انفراسٹرکچرکی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

ہفتہ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان نے معاشی میدان میں بہت کامیابیاں حاصل کی ہیں۔بہترمعاشی پالیسیوں کی بدولت بہت سے غیر ملکی برانڈ پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی میں امن وامان کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہے ۔انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ہے ۔

انٹرنیشنل برانڈکے آنے سے جدید ٹیکنالوجی پاکستان میں منتقلہوگئی ۔کراچی بہت جلد غیر ملکی سرمایہ کاروں کا مرکز ہوگا ۔حکومت نے سرمایہ کاردوست آٹو پالیسی ملک میں متعارف کرائی ۔گورنر سندھ سے کہاکہ ہنڈائی کارپوریشن کراچی میں پلانٹ لگائے گی۔پلانٹ لگانے کے لئے ہنڈائی کارپوریشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے ۔انھوں نے کہا کہ تمام وزرائے اعلیٰ کا وزیراعظم کے ہمراہ چین جانا یکجہتی کی علامت ہے ۔ملک میں موٹرویز اور سڑکوں کا جال بچھایا جارہا ہے ۔تمام انڈسٹریل زونز کو انفراسٹرکچر کی سہولت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے…(خ ف)

متعلقہ عنوان :