چوہدری نثار اور گورنرخیبرپختونخوا کے درمیا ن ملاقات ،فاٹا میں امن وامان اوربلاک شناختی کارڈکی بحالی سمیت دیگرمختلف امور پر تبادلہ خیال

اب شناختی کارڈ بلاک نہیں ہوگا بلکہ نوٹس جاری کیاجائیگا، 1,79000 شناختی کارڈز کو 60 دن کیلئے بحال ، 35 ہزار 85 شناختی کارڈ بلا ک کئے گئے ہیں، اگرکسی کے پاس1978 سے پہلے کاڈومیسائل یازمین کی ملکیت یاکوئی مناسب دستاویزہوگی توانہیں شاختی کارڈ جاری کیاجائیگا ،رمضان کے فوراً بعدخیبرپختونخو ا کا دورہ کرونگا ، وزیرداخلہ کی گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 19:51

چوہدری نثار اور گورنرخیبرپختونخوا کے درمیا ن ملاقات ،فاٹا میں امن ..
ٍُپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ہفتہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی اورفاٹا میں امن وامان اوربلاک شناختی کارڈکی بحالی سمیت دیگرمختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کے مشیر اورپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینئرامیر مقام، قومی اسمبلی میں فاٹاکے پارلیمانی لیڈر حاجی شاہ جی گل آفریدی، صوبائی اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر سردار اورنگزیب نلوٹھہ، سابق وزیراعلی پیرصابرشاہ اور دیگررہنمابھی اس موقع پر موجودتھے۔

وفاقی وزیرداخلہ نے اس موقع پر گورنرکو بتایاکہ اب شناختی کارڈ بلاک نہیں ہوگا بلکہ نوٹس جاری کیاجائیگا اور 1,79000 شناختی کارڈز کو 60 دن کیلئے بحال کیاگیاہے جبکہ 35 ہزار 85 شناختی کارڈ بلا ک کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

1 لاکھ 74 ہزار 184 شناختی کارڈز کی تصدیق ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگرکسی کے پاس1978 سے پہلے کاڈومیسائل یازمین کی ملکیت یاکوئی مناسب دستاویزہوگی توانہیں شاختی کارڈ جاری کیاجائیگا اور 1990 سے پہلے خاندان میں کوئی سرکاری ملازمت پرتھا توبھی ان کو شناختی کارڈ جاری کیاجائیگا۔

وفاقی وزیر نے مزیدکہاکہ وہ رمضان کے فوراً بعد دیگروفاقی وزراء کے ساتھ صوبے کا دورہ کریں گے تاکہ صوبے میں مزید ضروریات اور امن وامان کویقینی بنایاجائے۔اس موقع پر گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے قبائلی علاقوں میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور امن وامان کی صورتحال انہیں آگاہ کیا اور بلاک شناختی کارڈ بحال کرنے پروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے کرداراور اور نئے شاختی کارڈ جاری کرنے کیلئے حکومتی حکمت عملی کوسراہا ۔