وزیر اعظم میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز کے گھر پہنچ گئے ، شیخ انصر عزیز کے والد شیخ عبدالعزیز کے انتقال پر اظہارتعزیت

ہفتہ 20 مئی 2017 19:51

وزیر اعظم میئر اسلام آباد  شیخ انصر عزیز کے گھر پہنچ گئے ، شیخ انصر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وزیر اعظم نوازشریف کی میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کے گھر آمد، شیخ انصر عزیز کے والد شیخ عبدالعزیز کے انتقال پر تعزیت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم نوازشریف میئر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے شیخ انصر عزیز کے سیکٹر ایف سکس میں واقع گھر گئے۔وزیراعظم نے شیخ انصر عزیز کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعا کی۔ واضح رہے کہ شیخ انصر عزیز کے والد شیخ عبدالعزیز علالت کے باعث 9مئی کو انتقال کر گئے تھے۔(ار)