صدر ممنون حسین کا پختونخوا میپ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم مندو خیل کے انتقال پراظہار تعزیت

ہفتہ 20 مئی 2017 19:51

صدر ممنون حسین کا پختونخوا میپ  کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عبدالرحیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کے رکن اورپختونخوا میپ کے رہنما عبدالرحیم مندو خیل کے انتقال پر تعزیت کی ہے اور ان کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ عبدالرحیم مندو خیل نے ایک سینئرسیاسی کارکن کی حیثیت سے جمہوریت کے استحکام کے لیے گراں قدرخدمات انجام دیں جنھیں تادیر یاد رکھا جائے گا۔