کلبھوشن معاملے میں مشاورت کے بعد عالمی عدالت میں گئے ، سرتاج عزیز

کلبھوشن کوقونصلررسائی کے بارے میں عالمی عدالت نے کوئی حکم نہیں دیا،وہاں سزائے موت کے جتنے کیس گئے اس پر حکم امتناع آیا ہے ، کلبھوشن یادیو کو قانون اور آئین کے مطابق سزا سنائی گئی مشیر خارجہ ہمارے پاس صرف 5 دن تھے،اس وقت ایڈہاک جج کا تقررمشکل تھا،دلائل میں بات وقت کی نہیں کوالٹی کی ہوتی ہے،خاور قریشی کو وکیل کرنے کا فیصلہ سب کا متفقہ تھا،بھارتی جج نے کہا کہ بھارت نے عالمی عدالت جاکر غلطی کی، پریس کانفرنس

ہفتہ 20 مئی 2017 19:41

کلبھوشن معاملے میں مشاورت کے بعد عالمی عدالت میں گئے ، سرتاج عزیز
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے معاملے میں مشاورت کے بعد ہم عالمی عدالت میں گئے، کلبھوشن کوقونصلررسائی کے بارے میں عالمی عدالت نے کوئی حکم نہیں دیا،عالمی عدالت میںسزائے موت کے جتنے کیس گئے اس پر حکم امتناع آیا ہے ، کلبھوش نے جعلی پاسپورٹ کے استعمال کیا اورپاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعتراف کیا ، کلبھوشن یادیو کو قانون اور آئین کے مطابق سزا سنائی گئی ، جب عالمی عدالت میں کیس گیا تو ہمارے پاس صرف 5 دن تھے،اس وقت ایڈہاک جج کا تقررمشکل تھا،دلائل میں بات وقت کی نہیں کوالٹی کی ہوتی ہے، بھارتی جج نے کہا کہ بھارت نے عالمی عدالت جاکر غلطی کی ،خاور قریشی کو وکیل کرنے کا فیصلہ سب کا متفقہ تھا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ کلبھوشن حاضر سروس نیول آفیسر ہے ، جعلی پاسپورٹ استعمال کرتا رہا ،کلبھوشن کے معاملے میں مشاورت کے بعد ہم عالمی عدالت میں گئے، کلبھوشن کوقونصلررسائی کے بارے میں عالمی عدالت نے کوئی حکم نہیں دیا،عالمی عدالت میںسزائے موت کے جتنے کیس گئے اس پر حکم امتناع آیا ہے ، خاور قریشی کو وکیل کرنے کا فیصلہ سب کا متفقہ تھا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف 5 دن تھے،اس وقت ایڈہاک جج کا تقررمشکل تھا، حیدرآباد فنڈزکیس بھی خاورقریشی نے لڑا تھا اس میں ہم کامیاب ہوئے تھے،خاورقریشی کے دلائل کی سب سے تعریف کی۔مشیر خارجہ نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ 90منٹ تھے،50 منٹ استعمال کیے گئے،مضبوط بات 10 منٹ میں بھی ہوتی ہے ،دلائل میں بات وقت کی نہیں کوالٹی کی ہوتی ہے، بھارتی جج نے کہا کہ بھارت نے عالمی عدالت جاکر غلطی کی ۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوش نے جعلی پاسپورٹ کے استعمال کیا اورپاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کا اعراف کیا ، کلبھوشن جادھو کو قانون اور آئین کے مطابق سزا سنائی گئی

متعلقہ عنوان :