Live Updates

پی ٹی آئی بر سر اقتدار آکر عوام کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے گی،عمران خان

جو خود لو گوں کے قاتل ہے وہ میری سیاست پر کیا بات کرینگے آنیوالنے الیکشن میں عوام کے ووٹوں سے ہماری جماعت کامیابی حاصل کرے گی، اسلامی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 19:33

پی ٹی آئی بر سر اقتدار آکر عوام کو کرپٹ ٹولے سے نجات دلائے گی،عمران ..
کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں کرپٹ ٹولہ قابض ہے پی ٹی آئی بر سر اقتدار آکر عوام کو اس ٹولے سے نجات دلائے گی جو خود لو گوں کے قاتل ہے وہ میری سیاست پر کیا بات کرینگے آنیوالنے الیکشن میں عوام کے ووٹوں سے ہماری جماعت کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ہفتے کو اسلام آباد روانگی سے قبل ہوٹل میں میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین، سینئر نائب صدر شاہ محمود قریشی، صوبائی صدر سردار یار محمد رند، صوبائی سینئر نائب صدر حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی، چوہدری شبیراحمد، عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے عمران خان نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء اور صوبہ پنجاب کے وزیر رانا ثناء اللہ پر کڑی تنقید کر تے ہوئے کہا ہے کہ جو خود لو گوں کے قتل ہے وہ میری سیاست پر کیا بات کرینگے کیونکہ اس وقت پوری قوم کو معلوم ہے کہ ملک پر قابض اور کرپٹ ما فیا کون ہے اور آج بھی ملک پر کرپٹ ما فیا قابض ہے ہم عوام کو بہت جلد ان قابضین سے چھٹکارا دلائیں گے کیونکہ2018 کے انتخابات میں بلوچستان سمیت ملک بھر س پاکستان تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی ہم بر سر اقتدار آکر بلوچستان کے عوام کو ان کے حقو ق دلائیں گے اور صوبے کی پسماندگی کو دور کر نے کے لئے اپنا موثر کردار ادا کرینگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :