وزیراعظم کی جانب سے 20 کروڑ کی منظوری کے باوجود مانسہرہ قبرستان کی اراضی خریدی نہیں جاسکی

نام نہاد ناظمین اتحاد بنا کر خود ساختہ صدور بن کر مرکزی حکومت کے فلاحی منصوبے پر کمیشن وصولی اور کریڈٹ کے چکروں مصروف

ہفتہ 20 مئی 2017 19:27

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) مانسہرہ میں قبرستان آراضی کیلئے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے اپنے مانسہرہ کے دورے کے دوران نہ صرف اعلان کیا بلکہ اسے عملی جامع پہناتے ہوئے 20کروڑ روپے خزانہ میں ٹرانسفر بھی کروایا مگر مانسہرہ کے لیگی ممبران اسمبلی صوبائی حکومت کے نوکر بلدیاتی نمائندوں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکے ہیں، جنہوں نے نام نہاد ناظمین اتحاد بنا کر خود ساختہ صدور بن کر مرکزی حکومت کے فلاحی منصوبے پر کمیشن وصولی اور کریڈٹ کے چکروں میں ہیں جبکہ مانسہرہ میں لیگی عہدیداران بھی بھیگی بلی بنے بیٹھے ہیں، قبرستان آراضی کی خریداری کیلئے فنڈ ملے تقریباً ایک سال سے زائد عرصہ کے باوجود لیگی ممبران اسمبلی نہ تو آراضی کی خریداری اور نہ ہی جگہ کے انتخاب پر اپنا واضح موقف سامنے لاسکے جسکی وجہ سے مانسہرہ میں رہائش پزیر متاثرین زلزلہ اور متوسطہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے سفید پوش افراد میں سخت تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، میڈیا کے نمائندوں کے سروے کے مطابق مانسہرہ میں قبرستان کا ایشو جن لوگوں نے اٹھایا وہ متاثرین زلزلہ ہی ہیں کیونکہ مانسہرہ میں رہائش پزیری کے دوران انہیں مقامی لوگوں کی طرف سے زمین کی خریداری سے مکانات کی تعمیر تک طرح طرح کے مسائل سے دوچار ہونا پڑا جن میں پانی، بجلی، گیس اور ریسورج جیسے مسائل مگر سب سے زیادہ انہیں اپنے مردوں کو دفنانے کا غم اندر ہی اندر سے کھوکھلا کر رہا تھا جونکہ مقامی لوگ تو اپنے اپنے قبرستان رکھتے تھے اور متاثرین کے پاس اپنے اپنے آبائی علاقون میں میت کو لے جانے کیلئے وسائل نہیں، مانسہرہ میں مقامی لوگ انہیں دفنانے نہیں دیتے جسکی وجہ سے قبرستان آراضی کے نہ ہونے کا مسئلہ شدیت اختیار کرتا گیا اور متاثرین زلزلہ کی دعاؤں و التجاؤں کے نتیجے میں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف نے 20کروڑ روپے فراہم کر دیئے اب پی ٹی آئی کے نوکر بلدیاتی نمائندے اس اہم اور میگا پراجیکٹ کو ناکام سبوتاز کرنے کے درپے ہیں، ان خیالات کا اظہار میڈیا کے نمائندوں کے سروے میں متاثرین زلزلہ کے رہنما سابق امیدوار و سابق چیئرمین ضلع مانسہرہ کے سیاسی و سماجی کارکن سید عبدالرزاق شاہ بخاری نے کیا، انہوں نے مسلم لیگی ممبران اسمبلی مرکزی و صوبائی عہدیداران سے اپیل کی ہے قبرستان آراضی کا مسئلہ متاثرین زلزلہ کی طرف سے دی گئی تجاویز کی روشنی میں جلد از جلد حل کرکے پائی جانے والی تشویش کا آزالہ کیا جائے۔

وقار)

متعلقہ عنوان :