سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کیلئے پانچ بنچ تشکیل

ہفتہ 20 مئی 2017 19:23

سپریم کورٹ: آئندہ ہفتے کیلئے پانچ بنچ تشکیل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے پانچ بنچ مختلف مقدمات کی سماعت کریں گے ، سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق پہلا بنچ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمرعطاء بندیال اور جسٹس فیصل عرب ، دوسرا بنچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس دوست محمد خان اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، تیسرا بنچ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں جسٹس مقبول باقر اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل ہو گا ، چوتھا بنچ جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور پانچوا ں بنچ جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں جسٹس سجاد علی شاہ پر ہو گا