پاکستان ذمہ دارملک ہے اور قومی سلامتی کے امور اور عارضی فوائد کیلئے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریگا، عبدالباسط

حالات مذاکرات کیلئے سازگار نہیں تاہم پاکستان بھارت کو جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آنا ہوگا ،پاکستانی ہائی کمشنر کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان مضبوط گرائونڈ پر موجود ہے، کلبھوشن کیس میں ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ شامل ہے، انٹرویو

ہفتہ 20 مئی 2017 19:23

پاکستان ذمہ دارملک ہے اور قومی سلامتی کے امور اور عارضی فوائد کیلئے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) بھارت میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط نے کہا ہے کہ ابھی حالات مذاکرات کیلئے سازگار نہیں تاہم پاکستان بھارت کو جلد یابدیر مذاکرات کی میز پر آناہوگا۔پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے بھارتی صحافیوں سے انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان ذمہ دارملک ہے اور قومی سلامتی کے امور اور عارضی فوائد کیلئے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کریگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت 2009 کے شرم الشیخ بیان پر واپس آئے، کلبھوشن تک قونصلررسائی اور اس کے خاندان کو ویزا دینے کے معاملے کا میرٹ پرفیصلہ کیا جائے گا۔عبدالباسط نے بتایا کہ کلبھوشن کے معاملے پر پاکستان مضبوط گرائونڈ پر موجود ہے، کلبھوشن کیس میں ثابت ہوگیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں بغیر تعاون کے نتیجہ حاصل نہیں کرسکتے، جون میں شنگھائی کانفرنس میں نواز مودی ملاقات کی دونوں ممالک کی جانب سے تاحال کوئی تجویز نہیں ہے۔انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے پیش کردہ شرائط مذکرات کے لیے سازگار نہیں-

متعلقہ عنوان :