نواز فیڈریشن کے دشمن،چھوٹے صوبوں کا حق مارکر پنجاب اور اسلام آباد کو نواز رہے ہیں، سید خورشید شاہ

منافقت اور جیبیں بھرنے کے بجائے حقیقی عوامی خدمت کو یقینی بنائیں گے،اپوزیشن لیڈر

ہفتہ 20 مئی 2017 19:23

نواز فیڈریشن کے دشمن،چھوٹے صوبوں کا حق مارکر پنجاب اور اسلام آباد ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کلبھوشن معاملے پر ناکامی ہماری سفارتی موت ہے ۔نواز شریف فیڈریشن کے دشمن ہیں ۔چھوٹے صوبوں کا حق مار کر پنجاب اور اسلام آباد کو نواز رہے ہیں۔عوام ان کے ڈبل سٹینڈرڈ سمجھ چکے ہیں ۔ہماری سیاست کو غلط رنگ نہ دیا جائے منافقت اور جیبیں بھرنے کی بجائے حقیقی عوامی خدمت کو یقینی بنائیں گے ۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ہفتے کو یہاں صحافیوں سے گفتگو میں کیا ۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرکے نہ صرف قومی وسائل کو لوٹ رہی ہے بلکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان سمیت چھوٹے صوبوں کے حقوق تلف کرکے اسلام آباد اور پنجاب میں منصوبوں پر لٹائے جارہے ہیں جو وفاق دشمنی کا سب سے بڑا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ حکومت بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کا ڈھنڈورا کررہی ہے حقیقت یہ ہے کہ ہم نے اپنی دور حکومت میں وہاں 19ارب کا منصوبہ شروع کیا تھا حکومت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے تو پھر خیبرپختونخوا اور بلوچستان سمیت پسماندہ علاقوں میں لوڈشیڈنگ بیروزگاری مہنگائی اور افراتفری کے باعث عوام کیوں مررہے ہیں۔

عوام حکومت کے ڈبل سٹینڈرڈ سمجھ چکی ہے اور بہت جلد ان کو عبرت ناک انجام سے دوچار کرلے گی ۔انہوں نے کہا کہ پی پی پی حقیقی عوامی جماعت ہے ہم جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں لہذا ہماری سیاست کو غلط رنگ نہ دیا جائے انہوں نے مزید کہا کہ میں کسی زمیندار اور سرمایہ کار کا بیٹا نہیں ہوں بلکہ خود محنت کر کے آگے آیا ہوں اس لئے لوگوں کو بھوکا اور بے روز گار مرتے نہیں دیکھ سکتا جبکہ کوشش ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ روز گار فراہم کیا جائے اور لوگ کہتے ہیں کہ یہاں ترقی نہیں ہورہی تو ان کی معلومات کیلئے عرض ہے کہ صالح بٹ پہلے اور اب ہماری کوششوں سے کاٹن کی 7فیکٹریاں قائم ہیں جو عوام دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے (صدام)

متعلقہ عنوان :