کراچی، ایم اے جناح روڈ پرعمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا،ریسکیوٹیم

ہفتہ 20 مئی 2017 19:13

کراچی، ایم اے جناح روڈ پرعمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا،ریسکیوٹیم
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پرایک عمارت میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق گزشتہ رات آگ عمارت میں واقع پرانے سامان کے گودام میں لگی ہے۔

(جاری ہے)

فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ 2فائر ٹینڈر آگ بجھانے میں مصروف رہیں، جبکہ عمارت میں لگی آگ کی صورتحال کافی حد تک کنٹرول میں رہا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ایم اے جناح روڈ پر عمارت میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :