وزیراعظم محمدنوازشریف کل سعودی عرب کے2روزہ سرکاری دورے پرجائینگے

وزیراعظم ریاض میں پہلی سہہ فریقی امریکااورعرب اسلامی اتحادی ممالک کی کانفرنس میں شرکت کرینگے،وزیراعظم خطاب میں دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کواجاگرکرینگے۔ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 مئی 2017 18:35

وزیراعظم محمدنوازشریف کل سعودی عرب کے2روزہ سرکاری دورے پرجائینگے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20مئی2017ء) : وزیراعظم محمدنوازشریف کل سعودی عرب کے 2روزہ سرکاری دورے پرجائیں گے،وزیراعظم سعودی عرب میں امریکااور عرب اسلامی اتحادی ممالک کی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان دفترخارجہ کاکہناہے کہ وزیراعظم نوازشریف21تا23مئی سعودی عرب کاسرکاری دورہ کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم ریاض میں پہلی سہہ فریقی امریکااور عرب اسلامی اتحادی ممالک کی کانفرنس میں شرکت کرینگے۔

وزیراعظم انتہاپسندی کیخلاف عالمی مرکزکی افتتاحی تقریب میں بھی شریک ہونگے۔وزیراعظم نوازشریف اپنے خطاب میں دہشتگردی کوشکست دینے میں پاکستان کی کامیابیوں کواجاگرکریں گے۔جبکہ اسلام کے پیغام امن ،اتحاداورتحمل و برداشت کے پہلوؤں پربھی روشنی ڈالیں گے۔