وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ایران کے صدارتی انتخاب میں دوسری مدت کیلئے کامیابی پر ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارک باد

ہفتہ 20 مئی 2017 19:13

وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ایران کے صدارتی انتخاب میں دوسری مدت کیلئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے ایران کے صدارتی انتخاب میں دوسری مدت کے لئے کامیابی پر ڈاکٹر حسن روحانی کو مبارک باد دی ہے ۔ایران میں صدارتی انتخابات جمعہ کو منعقد ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں جاری بیان کے مطابق ایرانی صدر کے نام اپنی تہنیتی پیغا م میں وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ایران کے عوام نے وژنری اور دانشمندانہ قیادت کے حامل رہنما کا انتخاب کیا ہے جن کی قیادت میں ایران نے تمام قومی اور علاقائی دائرہ کار میں نمایاں پیشرفت کی ہے ۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان اور ایران تاریخ ، ثقافت ، روایات اور عقیدے کے بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستا ن اور ایران کے درمیان مختلف شعبو ںمیں تعلقات ،تعاون اور خطے میں امن ، خوشحالی ، ترقی اور استحکام کے لئے اقتصادی پارٹنر شپ کو مضبوط بنانے کے لئے ایرانی صدر کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے ۔