سندھ کے عوام کو ووٹ نہ دینے کی پاداش میں مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت کی جانب سے انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے،ناصر حسین شاہ

حکومت سندھ نے وفاق کے تمام واجبات ادا کردیئے ہیں لیکن اس کے باوجود صوبے میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ،صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 20 مئی 2017 19:10

سندھ کے عوام کو ووٹ نہ دینے کی پاداش میں مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) سندھ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کو ووٹ نہ دینے کی پاداش میں مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت کی جانب سے انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ حکومت سندھ نے وفاق کے تمام واجبات ادا کردیئے ہیں لیکن اس کے باوجود صوبے میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔عابد شیر علی کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔

ان کے بارے میں بات کرنا فضول ہے ۔سندھ میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے نام پر جمع ہونے والے لوگ خالی ڈبے کے سوا کچھ نہیں ہیں ۔ان خیالات کا انہوںنے ہفتہ کو کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بھی وفاق ورکرز ویلفیئر فنڈ کی وصولیاں کررہاہے جوکہ غیرقانونی ہے ۔

(جاری ہے)

خط لکھ کر وفاق سے اس معاملے پر احتجاج کرینگے ۔

وفاق نے تو ورکرز بورڈ کے تحت چلنے والے اسکول بھی بند کردئیے تھے ۔امید کرتاہوں کہ وزیر اعظم اس معاملے کا نوٹس لیں گے ۔انہوںنے کہا کہ سندھ کے عوام کو ووٹ نہ دینے کی پاداش میں مسلم لیگ (ن)کی وفاقی حکومت کی جانب سے انتقام کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔ سندھ نے بجلی کے حوالے سے وفاق کے تمام واجبات ادا کردیئے ہیں لیکن اس کے باوجود صوبے میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔

لوگوں کے ساتھ اس سے بڑی کیا زیادتی ہوگی کہ شب برات کی مقدس رات میں بھی بڑی لوڈشیڈنگ کی گئی ۔لوگ شعب برات کی رات اگر بتی کے ساتھ موم بتی بھی لیکرقبرستان گئے۔انہوںنے کہا کہ عابد شیر علی کی کوئی حیثیت نہیں ہے ۔ان کے بارے میں بات کرنا فضول ہے ۔بقایا جات کے حوالے سے وفاق کی جانب سے جھوٹ بولا جارہا ہے ۔ایک سوال جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں پیرپگارا کی بہت عزت کرتاہوں ۔لیکن جی ڈی اے کے نام پر جمع ہونے والے لوگ خالی ڈبے کے سوا کچھ نہیں ہیں ۔ان لوگوں کو سندھ کے عوام نے کئی بار مسترد کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :