وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی شبقدر میں دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میںمذمت

ہفتہ 20 مئی 2017 19:10

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی شبقدر میں دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میںمذمت
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے شبقدر میں دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میںمذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعہ کی فوری تحقیقات اور شرپسند عناصر کی سرکوبی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم انسانی جانوں کے دشمن ، شرپسند عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں ۔ وزیراعلی نے ہدایت کی کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں ۔انہوںنے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہارکیا اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دُعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :