فیصل آباد میں گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی ،ْ چار افراد جھلس

ہفتہ 20 مئی 2017 18:57

فیصل آباد میں گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی ،ْ چار افراد جھلس
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) فیصل آباد میں گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی پانچ گاڑیوں نے طویل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق فیصل آباد کے علاقے بکرا منڈی روڈ پر گارمنٹس فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ریسکیو عملے نے فائر بریگیڈ کی پانچ گاڑیوں کے ساتھ طویل کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ریسکیو کارروائیوں کے دوران ایک اہلکار بے ہوش ہوگیا، جبکہ تین دیگر افراد بھی زخمی ہوئے جنہیں الائیڈ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔آگ کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا۔