آپریشن ردالفساد،بروقت کاروائی،بلوچستان میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 مئی 2017 18:22

آپریشن ردالفساد،بروقت کاروائی،بلوچستان میں تخریب کاری کامنصوبہ ناکام
کوئٹہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20مئی2017ء) : ملک بھرمیں پاک فوج کادہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکامیابی کیساتھ جاری ہے،سکیورٹی فورسزنے بروقت کاروائی کرکے بلوچستان میں بڑی تخریب کاری کامنصوبہ ناکام بنادیاگیا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سکیورٹی فورسزنے کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک میں کاروائی کی،جس کے دوران زیرزمین چھپایاگیابھاری تعدادمیں اسلحہ اور دھماکاخیزموادبرآمدکرلیاہے۔آئی ایس پی آرکے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے گاہی خان چوک میں برآمدکیے گئے اسلحہ میں 503دستی بم، 5آئی ڈی پیز،22آرپی جی سیون گولے اور 19فیوز، 2رائفلزاور ہزاروں راؤنڈزشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :