پاکستان کو نئی قیادت اور نئے نظام کی ضرورت ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا

ہفتہ 20 مئی 2017 18:52

پاکستان کو نئی قیادت اور نئے نظام کی ضرورت ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزراء عوامی مسائل پر توجہ دینے کی بجائے جگت بازیوں میں مصروف ہیں،کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے،حکومتی نااہلی عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی شکست کا سبب بنی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی تحریک کے سربراہ بلال سلیم قادری کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ حکومت کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے پاکستان کے تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب ہو چکے ہیں۔ پاک فوج نے افغان فورسز کو منہ توڑ جواب جواب دیکر قوم کے دل جیت لئے ہیں۔ جے آئی ٹی کی تمام کاروائی اوپن ہو نی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نئی قیادت اور نئے نظام کی ضرورت ہے۔ مستقل وزیر خارجہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکامیوں سے دوچار ہے۔ (ن)لیگ پنجاب میں مسلسل اقتدار میں رہنے کے باوجود صحت، تعلیم اور تھانے کا نظام ٹھیک نہیں کرسکی۔

متعلقہ عنوان :