Live Updates

عدالتوں پرحملے اور وکلاء پر تشدد نواز لیگ کی سیاسی تاریخ ہے ، گو نواز گو ہو کر رہے گا ‘عبدالعلیم خان

میڈیا کے خلاف وزیر ریلوے کی ہرزہ سرائی اپنی ناکامی کا اعتراف ہے ، تنقید کی بجائے محکمے پر توجہ دیں‘ رہنما تحریک انصاف

ہفتہ 20 مئی 2017 18:38

عدالتوں پرحملے اور وکلاء پر تشدد نواز لیگ کی سیاسی تاریخ ہے ، گو نواز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عدالتوں پر حملے اور وکلاء پر تشدد نواز لیگ کی سیاسی تاریخ اور پرانا وطیرہ ہے حکمران خاطر جمع رکھیں ہر قیمت پر گو نواز گو ہو کر رہے گا اور معاشرے کا ہر طبقہ وکلاء کی اس تحریک کا ساتھ دے گا ،وکلاء کی منتخب باڈی او ر بار کونسل کی طرف سے احتجاج کی کال کے بعد نواز لیگ کے مٹھی بھر وکیلوں نے ہنگامہ آرائی کی کوشش کی لیکن اکثریت کا فیصلہ لاگو ہو کر رہے گا اور نواز شریف کو بوریا بستر لپیٹنا ہوگا عبدالعلیم خان نے کہا کہ جوں جو ں پاناما کیس کی تحقیقات آگے بڑھ رہی ہیںحکمرانوں کے خلاف گھیرا تنگ ہو رہا ہے اور مزیدحقائق آشکار ہونے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سمیت سیاسی جماعتوں نے پہلے دن سے ہی وزیر اعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا تھا جسے نواز شریف اپنی اناء کا مسئلہ بنائے بیٹھے ہیں انہیں خود بھی احساس ہے کہ اب ان کا سیاسی مستقبل ختم ہونے جا رہا ہے عبدالعلیم خان نے کہا کہ اگر ملک کو کسی بحران کا سامنا کرنا پڑاتو اس کی ذمہ داری موجودہ حکومت پر ہو گی ۔

(جاری ہے)

عبدالعلیم خان نے میڈیا کے خلاف وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی پریس کانفرنس کو ہرزہ سرائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ درحقیقت وہ اپنی مایوس کن کارکردگی اور ناکامی کا اعتراف کر رہے ہیں بہتر ہوتا کہ وہ صرف تنقید کرنے کی بجائے کچھ توجہ اپنے محکمے پر بھی دیتے تو آج ریلوے کا یہ حشر نہ ہوتا انہوں نے کہاکہ وزراء کی ٹی وی چینلز پر تنقید " ناچ ناجانے آنگن ٹیڑھا" کے مترادف ہے بد قسمتی سے وفاقی وزراء کو وزیر اعظم کی کرپشن بچاؤ مہم کا باڈی گارڈ مقرر کر دیا گیا ہے اور اگر کوئی ان پر اعتراض کرے تو وہ اصل صورتحال کی وضاحت کرنے کی بجائے جوابی الزامات لگانا شروع کر دیتے ہیں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایک وزیر میڈیا کو حالات کا ذمہ دا ر قرار دیتا ہے جبکہ دوسرا وزیر کیمروں کے سامنے بیٹھ کر اپنی ناکامی کا اعتراف کرتا ہے جو حکمرانوں کی بد حواسی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات