چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور کاسی ، سابق صدر آزاد کشمیرسرادار یقوب خان کی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری پمز اسپتال میں عیادت ، جلد صحت یابی کی دعا

ہفتہ 20 مئی 2017 18:38

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس انور کاسی ، سابق صدر آزاد کشمیرسرادار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی اور سابق صدر آزاد کشمیرسرادار یقوب خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور عبدالغفور حیدری کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی نے پمز اسپتال میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور ان پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی۔

علاوہ آزیں آزادکشمیر کے سابق صدر سرادار یقوب خان نے بھی مولانا عبدالغفور حیدری کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس محمد انور خان کاسی اور سابق صدر آزاد کشمیرسرادار یقوب خان نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔(ار)

متعلقہ عنوان :