وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم لندن کی متنازعہ اور پاکستان مخالف تقریر پر تمام اہم دستاویزات اکٹھی کر لیں، انٹرپول کے اعتراضات کا تفصیلی جواب دینے کی تیاری تیز ‘وزیر داخلہ کی خصوصی دلچسپی

ون تک انٹر پول کو الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے دوبارہ باضابطہ خط لکھا جائیگا‘ ذرائع

ہفتہ 20 مئی 2017 18:38

وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم لندن  کی متنازعہ اور پاکستان مخالف تقریر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم لندن کے قائد الطاف حسین کی 22 اگست 2016ء کی متنازعہ اور پاکستان مخالف تقریر پر تمام اہم دستاویزات اکٹھی کر لی ہیں اور انٹرپول کے اعتراضات کا تفصیلی جواب دینے کی تیاری تیز کر دی ہیں اور 15 جون تک انٹر پول کو الطاف حسین کو پاکستان کے حوالے کرنے کے لئے دوبارہ باضابطہ خط لکھ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ’’آئی این پی‘‘ کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے قانونی ماہرین سے مشاورت کا عمل تیز کر دیاہے اور اس اہم معاملے پر وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان خود ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور کئی معروف وکلاء سے ملاقاتیں کر چکے ہیں جبکہ سندھ حکومت سے 22 اگست کی تقریر سمیت دیگر مقدمات کی تمام تفصیلات وزارت اخلہ کو موصول ہو گئی ہیں جبکہ ایف آئی اے کی ایک ٹیم بھی جلد برطانیہ بھجوائی جائے گی جس کے بؑعد 15 جون تک انٹرپول کو نیا خط لکھ دیا جائے گا۔