4ترکش موٹرسائیکلسٹ سیاح امن اورپیارکاپیغام عام کرنےملتان پہنچ گئے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 مئی 2017 17:56

ملتان(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20مئی2017ء): ترکی کے 4موٹرسائیکلسٹ سیاح امن اور پیارکاپیغام عام کرنے کیلئےملتان پہنچ گئے،سیاح ترکی سے نیپال تک بذریعہ موٹرسائیکل سفرکرینگے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کے 4موٹرسائیکلسٹ سیاح ملتان پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترکش سیاح ایرڈن کلوس کاکہناہے کہ پاکستان سے بہت محبت اور پیارملتاہے۔ پاکستانی لوگ بڑے مہمان نوازہیں۔ سیاحوں نے بتایا کہ ترکی سےنیپال تک کےسفر کامقصد آپس میں امن، پیاراورمحبت کا پیغام عام کرنا ہے۔ ترک موٹرسائیکلسٹ ترکی سے نیپال تک کاسفر30دنوں میں کرینگے۔