عالمی عدالت میں حکومت اورفوج ملکرکلبھوشن کیخلاف کیس لڑیں گے،سردارایازصادق

وزیراعظم کسی کےکہنےپراستعفا نہیں دیںگے،جوجےآئی ٹی کونہیں مانتےوہ سپریم کورٹ چلےجائیں۔اسپیکر قومی اسمبلی کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 20 مئی 2017 17:32

عالمی عدالت میں حکومت اورفوج ملکرکلبھوشن کیخلاف کیس لڑیں گے،سردارایازصادق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20مئی2017ء) :اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ عالمی عدالت میں حکومت اورفوج ملکرکلبھوشن کیخلاف کیس لڑیں گے،وزیراعظم کسی کے کہنے پر استعفا نہیں دیں گے،جوجے آئی ٹی کونہیں مانتے وہ سپریم کورٹ چلےجائیں۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن سے متعلق کیس ہرقیمت پرعالمی عدالت میں لڑیں گے۔

(جاری ہے)

کلبھوشن کیخلاف کیس حکومت اور فوج ملکر لڑیں گے۔ انہوں نے پروپیگنڈا کرنے والوں کوخبردار کیا کہ مایوسی نہ پھیلائی جائے پاکستان وہ کرے گاجومفاد میں ہوگا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ وزیراعظم آئین و قانون کے تحت عوام کے مینڈیٹ سے اقتدار میں آئے۔کسی کے کہنے پر بھی استعفا نہیں دیں گے۔جو لوگ جے آئی ٹی بنانے کافیصلہ نہیں مانتے وہ سپریم کورٹ چلے جائیں۔