وزیراعظم کے زیرصدارت دورہ سعودی عرب کی تیاریوں بارے اجلاس ، وزارت خارجہ حکام کی بریفنگ

ہفتہ 20 مئی 2017 18:21

وزیراعظم کے زیرصدارت دورہ سعودی عرب کی تیاریوں بارے اجلاس ، وزارت خارجہ ..
ٓٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مئی2017ء) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت دورہ سعودی عرب کی تیاریوں پر اجلاس ہوا جس میں خارجہ حکام کی جانب سے وزیراعظم کو دورہ سعودی عرب سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو وزیراعظم کی زیر صدارت دورہ سعودی عرب کی تیاریوں پر اجلاس ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشیر خارجہ خارجہ سرتاج عزیز ‘سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی ۔خارجہ حکام نے وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے متعلق امور پر بریفنگ دی ۔وزیراعظم کی اسلامی سربراہی کانفرنس میں شرکت اور خطاب سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم (آج) 2روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں۔