امریکہ، کینیڈا، اور متحدہ عرب امارات میں آن لائن آم ایکسپورٹ کا آغاز کردیا

ہفتہ 20 مئی 2017 18:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) پاکستانی آم کے ایکسپورٹرز نے امریکہ، کینیڈا، اور متحدہ عرب امارات کی بڑی مارکیٹوں تک آسانی کے لئے آن لائن طریقہ کار کے تحت آم کی ایکسپورٹ کا آغاز کردیا ہے۔ اس حوالے سے فروٹ ایکسپوٹر فارم ہاؤس ایکسپورٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ نے پاکستانی آم کے آرڈر بک کرنے کی تیاری بھی مکمل کرلی ہے کمپنی نے صارفین تک براہ راست رسائی کے لئے ایک ویب سائٹ بھی بنائی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنے آرڈر بک کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

ذائقے اور خوشبو کے اعتبار سے پاکستانی آم کو دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے۔ رواں سال پاکستان کی جانب سے آم برآمدات کی مد میں 68ملین ڈالر کا ہدف پورا ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے گزشتہ برس پاکستان نے ایک لاکھ 28ہزار ٹن آم ایکسپورٹ کیا تھا جو کہ مقررہ ہدف سے 28%زیادہ تھا۔ پاکستان متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، ہانگ کانگ، سنگاپور، ملائشیا، کینیڈا اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے 50ممالک کہ آم برآمد کرتا ہے۔ اس سال پاکستان کی جانب سے ایک لاکھ ٹن آم کی برآمدات کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جن کا آغاز ہفتہ کے روز سے ہوچکا ہی(سید عواد۔صدام)