خود کو کیپٹن ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار

ہفتہ 20 مئی 2017 18:10

خود کو کیپٹن ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) فیکٹری ایریا کے علاقے میں خود کو کیپٹن ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹنے والا ملزم رانا انور کو پولیس نے گرفتار کر کے اس کے قبضے سے کارڈز برآمد کر لئے ہیں، ایس پی کینٹ رانا طاہر کے مطابق ملزم رانا انور خود کو کیپٹن ظاہر کر کے شہریوں کو لوٹتا تھا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم رانا انور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ (علی)