لاہور ہائی کورٹ بار اور سپریم کورٹ بار کا مشترکہ اعلامیہ جاری ،وزیراعظم سے 27 مئی تک استعفیٰ دینے کا مطالبہ

ہفتہ 20 مئی 2017 18:09

لاہور ہائی کورٹ بار اور سپریم کورٹ بار کا مشترکہ اعلامیہ جاری ،وزیراعظم ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) لاہور ہائی کورٹ بار اور سپریم کورٹ بار نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وزیراعظم میاں نواز شریف سے 27 مئی تک استعفیٰ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے جبکہ نواز شریف فوری طور پر مستعفی ہو کر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں اور اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب اور ڈی جی ایف آئی اے کو فوراً عہدوں سے ہٹایا جائے جبکہ وکلاء نے کرپشن کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت تمام بارز ایسوسی ایشن ہر جمعرات کو کرپشن کے خلاف دن منائیں گے اور ہر جمعرات کو تمام بارز ایسوسی ایشن سیاہ جھنڈے لہرائے گئے جبکہ سپریم کورٹ بار کے صدر کی سربراہی میں وکلاء کی نیشنل ایکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو کہ رمضان المبارک کے بعد نیشنل ایکشن کمیٹی وکلاء تحریک کے اثرات کا جائزے کی اور اعلامیے میں لیگی وکلاء کا ہائی کورٹ بار کے کنونشن پر حملہ قابل مذمت قرار دے دیا ہے۔

(علی)