مصری شاہ: 5 منشیات فروش گرفتار ،اسلحہ، شراب کی ڈیڑھ سو بوتلیں اور چرس برآمد

ہفتہ 20 مئی 2017 18:04

مصری شاہ: 5 منشیات فروش گرفتار ،اسلحہ، شراب کی ڈیڑھ سو بوتلیں اور چرس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) مصری شاہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ، شراب کی ڈیڑھ سو بوتلیں اور چرس برآمد کر لی ہے، پولیس کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 5 منشیات فروش جن میں ملزم شکیل، حامد، راشد، یاسر اور کامران شامل ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ (علی)

متعلقہ عنوان :