Live Updates

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی شبقدر بم حملوں کی مذمت

صوبائی حکومت کو واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کی ہدایت شرپسندی کی کوئی بھی نوعیت قابل قبول نہیں، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کی سرکوبی لازم ہے،چئیرمین پی ٹی آئی

ہفتہ 20 مئی 2017 17:55

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی  شبقدر بم حملوں کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شرپسندی کی کوئی بھی نوعیت قابل قبول نہیں، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کی سرکوبی لازم ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف نے شبقدر میں دستی بم حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی گئی ہے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ شرپسندی کی کوئی بھی نوعیت قابل قبول نہیں، شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والے عناصر کی سرکوبی لازم ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کا سراغ لگایا جائے، متاثرہ خاندانوں کیساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہوں۔( مہر علی خان)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات