موجودہ حکمرانوں نے مزدوروں کے حقو ق غصب کر رکھے ہیں ‘ اعجاز احمد چوہدری ، عبدالسمیع

ہفتہ 20 مئی 2017 17:46

موجودہ حکمرانوں نے مزدوروں کے حقو ق غصب کر رکھے ہیں ‘ اعجاز احمد چوہدری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2017ء)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری اور پی ٹی آئی لیبر پالیسی کے ممبر رانا عبد السمیع نے کہا ہے کہ نواز حکومت نے کسان ،مزدور، کاشتکار اور عام آدمی کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا ہے موجودہ حکمرانوں نے مزدوروں کے حقو ق غصب کر رکھے ہیں فصل کی اصل پیداوری لاگت بھی کسان اور کاشتکار کو نہیں مل رہی نواز حکومت نے مزدور اور کاشتکار کا معاشی قتل کر رہی ہے اور حکومت کی تمام تر پالیسیاں مزدوردشمنی پر مبنی ہے۔

انہوںنے کہاکہ مزدور اور کسان کی خوشحالی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا ملکی کی ترقی اور خوشحالی میں مزدور اور کسان کا اہم ترین رول ہے لیکن موجودہ حکومت کی ترجحات میں مزدور اور کسان سرے سے ہی شامل نہیں ہے ، آج (ن) لیگ کے سیاہ دور حکومت میں مزدور کسان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ، حکومت مزدورں اور کسانوں کا استحصال بند کرے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ نے مزدورں اور کسانوں کو ہمیشہ نظر انداز کیا ہے اسحاق ڈار نے مزدورںکا ای او بی آئی ، ورکر ویلفئیر بورڈ کا دو سو ارب روپے کا فنڈ پنجاب حکومت کو دے دیا ہے جس کو مزدروں پر خرچ کر نے کی بجائے پنجاب حکومت نے اپنے اللے تللے منصوبوں پر ضائع کر دیا ہے، انٹر نیشنل قوانین کے مطابق مزدورں کو سمارٹ کارڈ کے ذریعے تمام مراعات دی جائے مزدورں کو یونین بنانے کی آزادی ہونی چاہیے اور ٹھیکداری نظام ختم کیا جائے کیونکہ یہ مزدورں کے استحصال کا سبب بنتا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ حکومت دو سو ارب روپے مزدورں کو فوری طور پر واپس کرے ، مہنگائی کے تناسب سے مزدورں کی تنخواہوں میں اضافہ کرے پنجاب کا کسان گندم نہ خریدنے کی وجہ سے سخت پر یشان ہے حکو مت فوری طور پر گندم خریدنے کے انتطامات کو یقینی بنائے کیونکہ کسان شد ید مالی مشکلات سے دوچار ہے ۔